پاکستان میں آنے والے 2010ء کے سیلابوں نے جہاں سندھ میں تباہی مچائی وہیں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے مضافاتی علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ گاؤں کے گاؤں ڈوب گئے ۔۔۔ایسے میں ہمارے اہلِ دل نے دل کھول کر مدد کی ۔خیموں اور ٹینٹوں کے شہر آباد ہوگئے مگر کچھ اہلِ نظر نے سب سے منفرد اسکیم شروع کی۔۔۔پاک پور فاؤنڈیشن نے پختہ مکانات پر مشتمل ایک نئی انوکھی بستی بنا دی۔
ایک سوگھروں پر مشتمل پاک پور نورغازی بستی اب ایک ماڈل گاؤں کا روپ دھار چکی ہے۔ گاؤں میں پاک پور فاؤنڈیشن کے ایک نمائیندے اشفاق احمد جو اس گاؤں کے رہائشی بھی ہیں نے بتایا کہ یہاں پر موجود ایک چٹیل میدان کس طرح سے ایک ماڈل ویلیج میں بدل گیا۔ فاؤنڈیشن نے 64 کنال زمین اپنے پیسوں سے خریدی اور پھر اس پر یہ ماڈل گاؤں پلان کیا۔ وہ لوگ منتخب کئے گئے جن کے گھر اور کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور ان کے پاس کو ئی دوسرا ٹھکانہ نہیں تھا۔ان گھروں کی تعمیر کے لئے انہی لوگوں کو بطور مزدور اور مستری روزگار بھی دیا گیا۔
ہر گھر پانچ مرلے کا ہے اور اس میں ایک بڑا کمرہ ، ایک کچن ، باتھ روم اور بڑا صحن ہے۔ پانی کے لئے صحن میں ہینڈ پمپ لگایا گیاہے۔ روشنی کے لئے ہر گھر کو ایک شمسی توانائی سے چلنے والی لائٹ فراہم کی گئی ہے۔پینے کے پانی کے لئے گاؤں میں ایک جدید فلٹر پلانٹ بھی لگا دیا گیا ہے۔ گاؤں کی تعمیر مختلف بلاک کی صورت میں کی گئی ہے۔ ہر بلاک میں 16 گھر ہیں اور ان گھروں پرایک نمائندہ مقرر ہے جو پوری گلی کے معاملات کا نگران ہے۔ تمام گلیوں کے نمائندوں پر مشتمل گاؤں کی ایک کمیٹی ہے جس کا سربراہ امام مسجد ہے۔کمیٹی گاؤں کی صفائی ستھرائی اور دیگر تمام معاملات چلانے کی ذمہ دار ہے۔
گاؤں میں بچوں اور بچیوں کے لئے ایک پرائمری اسکول بنا دیا گیا ہے جو بعد ازاں ہائی اسکول تک جائے گا۔ خواتین کے لئے ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم ہے جہاں خواتین سلائی کڑھائی اور دیگر کورسز سیکھ کر گھر چلانے میں اپنے مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔ گاؤں میں ایک فری ڈسپنسری بھی ہے اور مخصوص کمرشل ایریا بھی۔ جہاں دکانوں میں گاؤں کے رہائشی اپنا کاروبار بھی کرتے ہیں۔ کاروبار کی غرض سے یہاں ایک کٹہ فارم بنایا گیا ہے جہاں مقامی لوگ مزدوری بھی کرتے ہیں اور ان مویشیوں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی سے گاؤں کی فلاح و بہبود کا کام بھی چلتا ہے۔اگر چند لوگ ملک کے ان دور دراز حصوں میں محدود وسائل کے باوجود ایک مثالی گاؤں بنا سکتے ہیں تو ہم سب مل کر اس ملک کو ایک مثالی ملک کیوں نہیں بنا سکتے۔






Great Work
mashallah….jinho ne contribute keya hay. Allah unko jazaye khair ata farmaye.ameen
Well Done Pakpur Foundation.
Long Live Pakistan.
Good Luck Ashfaq.
Please take care this Basti always.I have my wonderful memories with this basti.
Thanks.
Mohammad Asad.
AMC Pakistan.
Masha Allah Great Work
May Allah bless them for doing this gr8 Job …..
hum abhi bhi zinda hain
Pingback: URL